"ریبیز (باولہ پن): کتے کے کاٹنے کے بعد علاج، ویکسین اور احتیاطی تدابیر"
“Dog Bite to Death The Untold Reality of Rabies”
🐕🦺باولہ پن (ریبیز) – ایک مہلک بیماری سے بچاؤ
سیلاب کے بعد ملک بھر میں پاگل کتے کے کاٹنے کی خبریں عام ہو گئیں۔ گرمیوں میں ویسے بھی کتے کے کاٹنے کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔ سب سے افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ صحیح معلومات نہ ہونے کے باعث بہت سے لوگ ریبیز کی وجہ سے موت کا شکار ہو گئے۔
ریبیز کیا ہے؟
ریبیز یا باولہ پن ایک مہلک وائرس انفیکشن ہے جو دماغ اور لعاب کے غدود (Salivary Glands) کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیماری متاثرہ جانور کے لعاب کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔
✔ ریبیز صرف کتے سے نہیں پھیلتا بلکہ:
- پاگل بلی
- بندر
- گیدڑ
- چمگادڑ
کسی بھی متاثرہ جانور کے کاٹنے یا لعاب کے زخم پر لگنے سے بھی یہ وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔
ریبیز کیسے پھیلتا ہے؟
- متاثرہ جانور کے کاتنے سے
- اگر لعاب کٹے یا خراش زدہ زخم پر لگ جائے
- حتیٰ کہ زبان مار دینا بھی خطرناک ہو سکتا ہے
یہ بیماری بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہوتی ہے اور دماغ و اعصابی نظام پر حملہ کرتی ہے۔
بیماری ظاہر ہونے کا وقت
ریبیز کا وائرس جسم میں داخل ہونے کے بعد عام طور پر:
- 20 سے 90 دن میں اثر دکھاتا ہے
- بعض اوقات ایک ہفتے یا ایک سال بعد بھی ظاہر ہو سکتا ہے
⚠️ یاد رکھیں!
- اگر کاٹنے کی جگہ دماغ کے قریب ہو تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔
- کندھے یا گردن پر کاٹنے کی صورت میں فوری ویکسین اور RIG لگوانا لازمی ہے۔
ریبیز ویکسین – کب لگتی ہے؟
1. دیگر بیماریوں (پولیو، خسرہ، کورونا وغیرہ) کی ویکسین پہلے سے لگائی جاتی ہے تاکہ قوتِ مدافعت بن سکے۔
2. لیکن ریبیز ویکسین کٹنے کے بعد دی جاتی ہے۔ تاکہ وائرس جسم میں پھیلنے سے پہلے روکا جا سکے۔
پیشگی حفاظتی ٹیکے (Pre-Exposure Prophylaxis)
یہ ان افراد کو لگائے جاتے ہیں جنہیں زیادہ خطرہ ہوتا ہے، مثلاً:
- ویٹرنری ڈاکٹرز
- لیبارٹری ورکرز
- جانوروں کے ساتھ کام کرنے والے اہلکار
- مسافر جو ان علاقوں کا سفر کریں جہاں ریبیز عام ہو
عالمی اور مقامی صورتحال
- ہر سال 55 ہزار افراد ریبیز سے مر جاتے ہیں
- ان میں اکثریت بچے ہوتے ہیں
- صرف کراچی میں ہر سال 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوتے ہیں
- دنیا بھر میں ویکسین کی وجہ سے سالانہ 2.5 لاکھ زندگیاں بچائی جاتی ہیں
ریبیز کی علامات
ریبیز کے اثرات سامنے آتے ہی یہ بیماری مہلک ہو جاتی ہے۔ علامات میں شامل ہیں:
- زخم کے بعد چند دن خاموشی
- بخار اور بے چینی
- نیند اُڑ جانا
- پانی دیکھ کر خوف آنا
- آوازوں سے وحشت
- جسم میں اکڑاؤ، پٹھوں کا کھچاؤ
- سر درد اور کھانا نگلنے میں مشکل
- آخر میں دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے → کومہ → موت!
⚠️ ایک بار علامات ظاہر ہو جائیں تو 100% موت یقینی ہے۔
کیا کریں اگر کتا کاٹ لے؟
1. فوراً زخم کو صابن اور بہتے پانی سے 10-15 منٹ دھوئیں
2. پٹی نہ باندھیں، زخم کو کھلا رہنے دیں
3. قریبی سرکاری ہسپتال یا مرکزِ صحت جائیں
4. فوری اینٹی ریبیز ویکسین (ARV) لگوائیں
5. اگر زخم گہرا ہے تو ریبیز امیونوگلوبیولن (RIG) بھی لگوائیں
ویکسین کا کورس
- اب 14 ٹیکوں کی بجائے صرف 5 ٹیکے ایک مہینے میں دیے جاتے ہیں
- شیڈول: Day 0 - Day 3 - Day 7 - Day 14 - Day 28
- ویکسین ہمیشہ اچھی فارمیسی سے خریدیں تاکہ کولڈ چین (2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ) برقرار رہے ورنہ اثر زائل ہو جاتا ہے
غلط فہمیاں اور ٹوٹکے
❌ مرچیں لگانا
❌ سکہ باندھنا
❌ تعویز یا دم
یہ سب بے کار ہیں۔ اگر کتا پاگل ہے تو ان ٹوٹکوں کے باوجود موت یقینی ہے۔
نتیجہ
ریبیز ایک 100% مہلک بیماری ہے لیکن اگر بروقت ویکسین لگوا لی جائے تو یہ 100% قابلِ علاج ہے۔ اس لیے احتیاط کریں، بروقت علاج کروائیں اور عوام میں اس حوالے سے آگاہی پھیلائیں۔

Comments
Post a Comment