مسلمانوں کی وہ ایجادات جنہوں نے آج کی دنیا کو بنایا || کافی سے کیمرہ تک: عرب دنیا کی حیرت انگیز ایجادات
مسلمان سائنسدانوں کی اہم ایجادات دنیا کی بیشتر ایجادات مسلمانوں اور عربوں کی مرہون منت ہیں، یہ اس وقت ایجاد ہوئیں جب دنیا میں اہل یورپ کا ذکر تک نہ تھا، جس وقت یورپ جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، اس وقت اسلامی تہذیب و تمدن اپنے عروج پر تھی اور سائنس، طب اور فنون و ادب سمیت مسلمان ہر شعبہ میں کار ہائے نمایاں انجام دے رہے تھے، جانئے ایسی ہی ایجادات کے بارے میں ۔ یونیورسٹی: (فاطمہ الفریہ) مراکش میں 859ء میں فاطمہ الفریہ نے جامعہ القرویین کی بنیاد ڈالی جو دنیا کی پہلی درسگاہ تھی، یہ پہلی تعلیم گاہ تھی جو فارغ التحصیل طلبہ کو ان کی تعلیم کا تحریری ثبوت یعنی ڈپلوما یا ڈگری بھی دیتی تھی، یہ قدیم درسگاہ اب بھی فعال ہے۔ کافی: (صوفی خالد) کافی کا اصل منبع ایک مسلمان ملک یمن ہے، کافی یمن سے خلافت عثمانیہ کے دور میں ترکی تک پہنچی، اس کے بعد یورپ جا پہنچی اور آج کافی یورپ کا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے، مؤرخین کے مطابق 850ء میں ایتھوپیا کے ایک مشہور صوفی خالد نے کافی دریافت کی تھی۔ کیمرہ:(ابن الہیشم) آج ہر سمارٹ فون میں کیمرے کو خاص جگہ حاصل ہے، تصویر کھینچنے کا عمل دراص...